یوسین بولٹ کا اولمپک 2016 کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

Brussels

Brussels

برسلز (جیوڈیسک) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے اولمپک دو ہزار سولہ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی منصوبہ بندی کر لی۔ دنیا بھر کے ایتھلیٹ کو مات دینے والے ٹرپل اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے اپنے کیرئر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صحافی کو شکست دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اولمپک ایونٹ ان کا آخری معرکہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ برازیل میں۔

ہونیوالی اولمپک گیمز دو ہزار سولہ کے بعد اگر وہ جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ ہوئے تو ضرور جاری رکھیں گے ورنہ برازیل اولمپک گیمز ان کے ایتھلیٹکس کیریر کی آخری دوڑ ہو گی۔ ساتھ ہی انہوں نے رننگ ٹریکس کو خیرباد کہنے سے پہلے سو اور دو سو میٹر میں ریکارڈز کے نئے کارنامے دیکھانے کا بھی دعوی کیا۔