یوسین بولٹ فارمولا ون گاڑی چلانے میں سب سے سست

Oslo

Oslo

اوسلو (جیوڈیسک) جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ گاڑی چلانے میں وہ بے حد سست ہیں۔ اوسلو جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ چاہے دنیا کے تیز ترین شخص ہوں تاہم ان کی یہ تیزی صرف ٹریک پر ہی نظر آتی ہے کیونکہ گاڑی چلانے میں وہ بے حد سست ہیں۔ جی ہاں زیر نظر تصویر میں اس کا جیتا جاگتا ثبوت موجود ہے۔

جہاں انہوں نے دنیا کی تیز رفتار فارمولا ون گاڑی کو اناڑیوں کی طرح اتنی سست رفتار سے چلایا کہ موقع پر موجود فراری گاڑی کے انجینئرز اپنا سر پیٹتے رہ گئے۔

گاڑی کو ٹریک پر لاتے یوسین بولٹ اس کے فنکشنز کو لیکر اتنے پریشان ہوئے کہ تیز رفتار گاڑی سے 100 میٹر فاصلہ طے کرتے کرتے اسے سست رفتار بنا دیا۔ سیانے صحیح کہتے ہیں کہ جس کا کام اسی کو ہی ساجھے۔