یوسین بولڈ نے ریٹائرمنٹ کا ارادہ بدل دیا

Yusen fat

Yusen fat

لندن (جیوڈیسک) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولڈ نے 2016 میں ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ بدل دیا، عالمی چیمپئن کا کہنا ہے کہ اگر فٹ رہا اور کارکردگی بہترین رہی تو اپنے کیرئیر کو مزید طول دونگا۔ لندن جمیکا کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سپنر مئر یوسین بولڈ نے 2016 میں بھی ریٹائرمنٹ نہ لینے پر غور شروع کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق 100 میٹر اور 200 میٹر میں عالمی چیمپئن یوسین بولڈ نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ 2016 کے اولمپک مقابلوں میں شرکت کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے تاہم اب ان کا ارادہ تبدیل ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میں 2016 کے بعد ریٹائرمنٹ نہ لوں۔ اگر میں فٹ رہا اور میری کارکردگی بہترین رہی تو میں اپنے کیرئیر کو مزید طویل دینے کا سوچوں گا۔