کراچی : معروف راءٹر ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہدشاہ، کامیڈین علی حسن، عرفان ملک، امجد رانا، سلیم شیخ، اختر شیرانی، سنی لودھی، آصف شاہ، افسر یعقوب، شہباز صنم، حذیفہ شاہ، سلیم قریشی و ویگر اسٹیج فنکاروں کا جے ڈی سی کے راشن فراہمی سینٹر کا دورہ، زاہد شاہ سمیت تمام فنکاروں نے جے ڈی سی کے رضاکاروں کے ساتھ امدادی کاموں میں حصہ لیا، ظفر عباس اور جے ڈی سی کے رضاکاروں کوزیڈ بی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے کھانا کھلایا گیا، اس موقع پر معروف راءٹر و ڈائریکٹر زاہد شاہ کا جے ڈی سی کے ظفر عباس کی موجودہ حالات میں غریبوں کی مدد کرنے اور ان کے خدمت خلق کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ظفر عباس سماجی کاموں میں بہت آگے ہیں ،کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں وہ غریبوں اور مستحقین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں ، ظفر عباس کراچی سمیت اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں بنا کسی رنگ و مذہب کا فرق کیے غریب اور ضرورتمندوں کو راشن فراہم کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت جب پورے پاکستان میں لاک ڈاءون کی وجہ سے کاروبار بند ہے اور غریب لوگ خاص طور پر دیہاڑی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔
ایسے میں جے ڈی سی و ہ فلاحی کام کر رہا ہے جو حکومتیں بھی نہیں کر پارہی ہیں ، بنا کسی غرض اور شناختی کارڈ دیکھے بنا جے ڈی سی ضرورتمندوں میں راشن تقسیم کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں ظفر عباس اور ان کے تمام رضاکاروں کو جو دن رات صرف فلاح انسانیت اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ راشن بیگز کی پیکنگ اور غریبوں میں بانٹنے میں لگے ہوئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں ہم سب کو اپنی اپنی معاشرتی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے غریب لوگوں کی مدد کرنا چاہیے ، مشکل وقت ہے اور امیدہے کہ ہم جلد اس مشکل صورتحال سے باہر نکل آئیں گے، موجودہ سنگین حالات میں لوگوں کی مدد اور رضائے الٰہی کے لیئے کی گئی نیکی دنیا میں بھی کام آئے گی اور آخرت میں بھی۔