پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے اینٹھ لئے

Rupees

Rupees

سرگودھا (جیوڈیسک) جعلی دستاویزات کے ذریعے پلاٹ دلوانیکا جھانسہ دیکر شہری سے آٹھ لاکھ روپے ہتھیانیوالے تین نو سر باز قانون کی زد میں آ گئے

ظفر کالونی کے رہائشی وسیم سے اکرم، الطاف اور سکندر وغیرہ نے اقرار نامہ دکھا کر 8لاکھ روپے بٹور لئے۔ جانچ پڑتال پر اقرار نامہ جعلی نکلا جس پر مقدمہ درج کرلیا۔