میانی اڈا (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سنیٹراقبال ظفر جھگڑا کی چکوال آمد پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کنونشن سے خصوصی خطاب یوتھ کا مقام پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے۔
ضلع کونسل ہال چکوال میں منعقد مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی اور تحصیلوںکے عہدے داروں کی شرکت سنیٹر جنرل عبد القیوم ملک ضیاء الحسن زیدی ایڈوکیٹ اوراور دیگر پارٹی رہنماوں کی بھی شرکت پرگرام ضلعی صدر یوتھ ونگ ملک خالد نوابی کی زیر صدارت منعقد ہوا اور سٹیج کے انتظامات تحصیل صدر کلر کہار ملک اشتیاق اعوان آف بوچھال کلان کے زمہ تھے۔
جو انہوں نے احسن طریقے سے سر انجام دیئے سپاس نامہ ضلعی سینیرنائب صدر سیٹھ عرفان نے پیش کیا تحصیل تلہ گنگ کے جنرل سیکٹری ہدائت اللہ تحصیل صدر چوآسیدن شاہ ملک آصف ضلعی سیکرٹری انفارمیشن سید طلحہ فاروق نائب صدر ملک ایاز اسلم میڈیکل والے ملک عبداللہ دلیل پور ضلعی نائب صدر اور کلرکہار کے صدر ملک اشتیاق اعوان جنرل سیکرٹری ملک منصر کہوٹ نائب صدر ملک عاطف احسان ایڈیشنل سیکٹری ملک کاشف جھامرہ تحصیل صدر چکوال اعجاز مغل ملک عامرآف بشارت ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ طارق نے بھی خطاب کیا۔
اجلاس میں یوتھ ونگ کے ورکروںنے لاتعداد مسائل سے مرکزی جنرل سیکرٹری کو آگاہ کیااور شکایتوں کے بھی انبار لگے ایم پی اے اور ایم این اے کی بے حسی پر بھی یوتھ ونگ برسی مگر صوبائی وزیرملک تنویر اسلم اعوان کے کردار کو سراہا گیا اور اس موقع پر محسوس کیا گیا کہ پی پی 21 کی یوتھ ونگ جسے ملک اسلم اعوان کی سر پر ستی حاصل ہے بہت منعظم نظر آئی۔