اقبال ظفر جھگڑا کو نواز شریف کا خصوصی اعتماد حاصل

Jhagra

Jhagra

اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے گورنر مقرر کیے جانے والے اقبال ظفر جھگڑا کا شمار مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہیں وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی اعتماد حاصل ہے۔

اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل کے فارئض بھی انجام دے چکے ہیں۔ میاں نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران انہوں نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پارٹی کو جوڑے رکھا۔

1997 ءمیں پہلی مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے، 2003 ءسے 2009 ءاور اب 2015 ءسے 2021 ءایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔