کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرزندان خاندان غوث الثقلین پیر طریقت حضرت سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کا دسواں سالانہ عظیم الشان تین روزہ عرس کا آغاز آج سے ہو گا بعد نماز مغرب مزاز شریف پر صندل مبارک سے عرس کی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔
عرس مورخہ 4،5اور 6دسمبر2014 ء تک منعقد ہوگا عرس کی تقریبات میں ملک کے ممتاز علماء ،خلفہ اکرام حضرت سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کی عملی زندگی اور علمی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔
اس موقع پر محفل نعت اور محفل سماع کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔عرس کی تقریبات میں ملک اور بیرون ملک سے مریدین اور عقیدت مند شرکت کرینگے۔