زاہد حامد سے وزارت قانون کا قلمدان واپس لے لیا گیا

Zahid Hamid

Zahid Hamid

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد زاہد حامد سے وزارت قانون کا قلمدان واپس لے لیا گیا، زاہد حامد کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سونپ دی گئی ہے۔

وزیر مملکت خرم دستگیر کی وزارت بھی تبدیل کی گئی ہے انہیں وزیر مملکت برائے نجکاری مقرر کیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔