ملکہ (عمر فاروق اعوان) ایم ڈی شاہین ٹریڈر زملکہ حاجی ملک غلام مصطفی اعوان اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان کی یونین کونسل ملکہ سے نو منتخب چیئرمین حاجی ملک محمد اقبا ل اعوان کو مبار ک باد۔ حاجی ملک محمد اقبال اعوان یونین کونسل ملکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ حاجی ملک محمد اقبال اعوان اعوان فیملی کے نامور سپوت ہیں ان کی خدمات پہلے بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھیں ۔چیئرمین یونین کونسل ملکہ ملک محمد اقبال اعوان آئندہ بھی یونین کونسل ملکہ کو ایک مثالی یونین کونسل بنائیں گے۔
ملک غلام مصطفی اعوان ۔حاجی محمد اصغر منگلیہ ۔عمر فاروق اعوان۔محمد عفان زاہد ۔اور دوسرے سینکڑوں افراد نے یونین کونسل گلیانہ سے نو منتخب چیئر مین ڈاکٹر محمد عباس کو بھی مبارک باد دی ہے۔اور کہا کہ شیر کے نشان سے جیتنے والے نو منتخب چیئر مین ہی میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے ۔بلدیاتی الیکشن میںشاندار کامیابی کے بعد پنچاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھ جائیں گے ۔عوام کو ان کے حقوق ان کی دیلیز پر مہیا کئے جائیں گے۔