ظہور احمد مجددی کی نماز جنازہ آبائی قبرستان اورنگ آباد، سرائے عالمگیر جہلم میں ادا کی گئی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت، امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم اسلام و سجادہ نشین درگاہ حضرت ابو البیان، صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کے بڑے بھائی صوفی لالہ محمد ظہور احمد مجددی گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال فرما گئے تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان اورنگ آباد، سرائے عالمگیر جہلم میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں شہر کی مشہور سیاسی، سماجی اورمذہبی شخصیات کے علاوہ وکلائ، ڈاکٹرز ،تاجر اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت نے، مرحوم کی رسم قل 10 جنوری بروز اتوار بعد نماز مغرب تا عشاء بمقام درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹائون میں اداکی جائے گی۔

مرحوم نہ صرف ایک قابل اور انسان دوست شخصیت تھے بلکہ بلند پائے کے صوفی بھی تھے۔