کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم آج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے کیہر جانے کا دعوی دائر کرے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سنیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر زہرہ شاہ کے قتل میں ملوث ہونے پر جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں۔ ایم کیو ایم نے 19 مئی کو عمران خان کو لیگل نوٹس جاری کیا تھا، جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔