کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزم راشد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں زہرہ شاہد کے قتل کے ملزم راشد کو پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسرنے ملزم سے مزید تفتیش کیلئے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم راشد کو 2 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو انیس مئی دو ہزار تیرہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔