کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزم کلیم کو 7 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
رینجرز کی جانب سے گزشتہ روز کلفٹن میں چھاپہ مار کارروائی میں زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزم کلیم کو حراست میں لیا گیا تھا جسے پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ طلب کیا جس پر عدالت نے ملزم کو سات روز کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے ملزم کلیم کے طبی معائنے کی ہدایت کی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے کلیم کے لاپتہ ہونے کی درخواست فروری میں دائر کی گئی تھی جو زیر سماعت ہے۔