لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر مملکت کے بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے مرنے والے راہ گیر نوجوان زین علی کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گردن میں لگنے والی گولی سے زین علی کی موت ہوئی۔
لاہور کے علاقے کیولری گرائونڈ میں دو کاروں کے تصادم کے بعد تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر گارڈز سمیت فائرنگ کرنے والے سابق وزیر ممکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفٰی کانجو کی مبینہ گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے زین علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زین علی کی موت گردن پر گولی لگنے کے باعث ہوئی۔ گولی گردن میں سامنے سے داخل ہو کر پیچھے سے ہڈی توڑتے ہوئی نکل گئی اور زین کو صرف ایک ہی گولی لگی جو اس کی موت کا سبب بنی۔