لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کر دی۔
8 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم مصطفیٰ کانجو کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے درخواست کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا اس کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کی جائے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے ملزم آپ کے پاس ہے بیان ریکارڈ کیوں نہ کیا گیا، عدالت نے تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو نے چند روز قبل فائرنگ کر کے 14سالہ زین کو قتل جب کہ ایک نوجوان کو زخمی کر دیا تھا۔