لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس از خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مقدمے کی سماعت کریں گے۔
جے آئی ٹی کے سربراہ محمد ادریس اور آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے، جے آئی ٹی کے سربراہ اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے زینب قتل کیس پر از خود نوٹس لیا تھا جس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی تھی تاہم اس تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب، ڈاکٹر شاہد مسعود اور مقدمے میں شامل دیگر افراد کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔
عدالت نے از خود نوٹس کیس میں ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش اور ڈی جی فرانزک لیب کوبھی طلب کر رکھا ہے۔