زیارت اور گردو نواح میں برفباری، کراچی میں ٹھنڈی ہواوں کے ڈیرے

Snowfall

Snowfall

زیارت (جیوڈیسک) وادی زیارت اور گرد ونواح میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے۔ محکمہ موسمیات نے کل مری اور گلیات میں برفباری کی پیش گوئی کردی۔ وادی زیارت میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بلوچستان کے صحت افزا مقام وادی زیادت اور گرد و نواح میں سہ پہر تین بجے ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے تک جاری رہا، جس کے بعد وادی اور اس کے پہاڑی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث شدید سردی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔