روم (وسیم رضا سے) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا یہ الزام کہ پاکستان میں نہ حکومت مستحکم ہے نہ کرکٹ بورڈ اسکے اس الزام کی باز گشت ابھی کم نہیں ہوئی تھی کہ اچانک غیر متوقع طور پر چیئرمین کرکٹ بورڈ کو ٹانگوں سے پکڑ کر نیچے گرایا گیا اور پھر انتہائی سرعت سے اٹھا کر پس منظر میں پھینک دیا گیا۔
وزیراعظم کے حکم پر بعدازاں فوری طوری پر نجم سیٹھی کا پتلا چیئرمین پاکستاب کرکٹ بورڈ کی کرسی پر نصب کر دیا گیا۔ مؤقر حلقوں نے نجم سیٹھی کی دوسری بار اس سیٹ پر تعیناتی کے حوالے سے سوال اٹھایا ہے کہ صحافی نجم سیٹھی کا کرکٹ سے تعلق کیا ہے۔
پی ٹی آئی کا دعویٰ اگر غلط بھی مان لیا جائے کہ 35 پنکچر لگانے کے بدلے نواز شریف نے نجم سیٹھی کو یہ سیٹ تحفتہ پیش کی پھر بھی کم از کم یہ حقیقت ہے کہ ICC میں اصولی مؤقف اختیار کرنے پر پاکستان میں متحرک بھارتی نے اپنے لابی نے اپنے لمبے ہاتھ استعمال کئے اور پاکستان کے حامی ذکاء اشرف کی جگہ بھارت کے حمایتی نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ لگا کر محب الوطن ذکاء اشرف کو نشان عبرت بنا دیا۔