لاہور (جیوڈیسک) طلعت حسین نے کہا ہے کہ پی سی بی کے بارے میں نواز شریف نے جو رویہ اپنایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
بگ تھری کے معاملے سے بہت پہلے یہ بات طے ہو گئی تھی۔ جب وہ وزیراعظم کے ساتھ مالاکنڈ جا رہے تھے اور سلیم صافی بھی ساتھ تھے تو اس روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکا اشرف کو بحال کرنے کا فیصلہ سنایا۔
موبائل پر جب یہ خبر آئی تو انھوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ کے پسندیدہ شخص کو چیئرمین سے ہٹا دیا گیا ہے تو وزیراعظم نے کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر کہا کہ ہم سپریم کورٹ چلے جائیں گے، یہ علاج تو موجود ہے۔ نواز شریف اس کو غلط طور پر حل کر رہے ہیں۔