لاہور (جیوڈیسک) چوہدری ذکا اشرف کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم نے 8 رکنی عبوری کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی نے نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب کر لیا۔
کمیٹی کا پہلا اجلاس کل لاہور میں ہو گا۔ تمام دن پاکستان کرکٹ بورڈ کی راہداریوں میں ہلچل مچی رہی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے جو مینجمنٹ کمیٹی قائم کی ہے وہ عبوری نہیں۔
انہیں پی سی بی کا آئین تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی گئی ہے، کوشش ہو گی کہ نیا آئین جمہوری ہو اور چیئرمین سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ ہو۔