ذکی الرحمان لکھوی کی 30 روزہ نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت

Zaki-ur-Rehman Lakhvi

Zaki-ur-Rehman Lakhvi

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی سے متعلق حکومت کی جانب سے پیش کی گئی خفیہ رپورٹس اور دستاویزات کا اپنے چیمبر میں جائزہ لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے ذکی الرحمان لکھوی کی 30 روزہ نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عفنان کریم کنڈی اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالرؤف نے چیمبر میں بعض خفیہ رپورٹس اور دستاویزات پیش کیں جس کے بعد سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ رپورٹس خفیہ نہیں بلکہ انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ ان کی استدعا ہے کہ حکومت اوپن کورٹ میں سماعت کرے۔