اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کی لاہور زمان پارک میں رہائش گاہ کا یوٹیلٹی بل جمع ہوتے ہی نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ زمان پارک کی رہائش گاہ میں ان کی بہن رہتی ہیں۔
بجلی کا بل بہنوئی حفیظ اللہ نیازی نے جمع کرایا جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔ دوسری طرف وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی تحریک کا اعلان کرنے والوں نے خود ہی اس کی نافرمانی کر دی عمران خان کی زمان پارک لاہور کی رہائشگاہ پر تین میٹر نصب ہیں ان میں سے دو مسز شوکت اکرام اللہ اور ایک کنکشن عمران خان کے نام پر ہے۔ تینوں بل 28 اگست کو جمع کرائے گئے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ مسز شوکت اکرام اللہ کے نام دو بلوں کی رقم، 9336 اور 16267 روپے جمع کرائی گئی جبکہ عمران خان کے نام پر لگے کنکشن پر 15232 روپے جمع کرائے گئے۔