لاہور (جیوڈیسک) زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے بل جمع کرا دیئے گئے۔ تینوں بل 29 اگست کو جمع کرائے گئے تھے۔
اگست کے تین بل جرمانے کے ساتھ 39 ہزار 648 روپے جمع کرائے گئے۔ لیسکو ریکارڈ میں بل ایسے بنک میں جمع کرائے گئے جس کو مدغم ہوئے 5 سال ہو گئے۔ بل جمع ہونے کے بعد عمران خان 60 روزہ نادہندگان کی فہرست سے نکل گئے۔
لیسکو حکام کے مطابق اگست کے بل جمع نہ کرائے جاتے تو آج بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جاتا۔ واضح رہے عمران خان نے 18 اگست کو سول نافرمانی کا اعلان کرتے ہوئے بل جمع نہ کرانے کی اپیل کی تھی۔