زارا شیخ کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’آنر کلنگ‘‘ بھارتی سینما گھروں کی زینت بن گئی

Zara Sheikh

Zara Sheikh

لاہور (جیوڈیسک) ماڈل واداکارہ زارا شیخ کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’ آنر کلنگ‘‘ بھارت میں ریلیز ہوگئی ہے جس کے ڈائریکٹر اوتار بھوگل اور پروڈیوسر ہریندر سنگھ ، من موہن سنگھ ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں پاکستانی اداکا رجاوید شیخ ، پریم چوپڑہ ،گلشن گروور، ٹام آلٹر اور سندیپ سنگھ شامل ہیں۔ غیرت کے نام پر قتل کیے جانیوالی لڑکیوں کے موضوع پر بنائی جانیوالی اس فلم میں زارا شیخ نے ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جو ایک سکھ لڑکے سندیپ سنگھ سے پیار ہوجاتا ہے۔

جس پر لڑکے اور لڑکی کے گھر والے انھیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔ اداکارہ زارا شیخ نے ’’ایکسپریس‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری ترجیح ہمیشہ اچھے اور چیلنجنگ کردار رہے ہیں اسی لیے بالی وڈ فلم ’’ آنرکلنگ‘‘ کی آفر ہوئی تو میں نے کہانی سننے کے بعد راضی ہوئی کہ اس میں میرا ایک پاورفل کردار ہے۔

بالی ووڈ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے وہاں کام کرنا ہر فنکار کا خواب ہے۔ ہماری بہت سی اداکارائیں بالی وڈ میں کام کر رہی ہیں، مگر اس طرح کی شہرت اور فلمیں کرنے کا مجھے کوئی شوق نہیں ہے۔