لاہور (جیوڈیسک) ماڈل واداکارہ زارا شیخ نے چار اپریل کو دہلی اور بھارتی پنجاب میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی بھارتی فلم ’’آنر کلنگ‘‘ کی تشہیری مہم میں شریک نہیں ہو رہی۔
اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر اوتار بھوگل نے کو بتایا کہ میرے پروڈیوسر ہریندر سنگھ ، من موہن سنگھ اور میں نے زارا شیخ کو فلم تشہیری مہم میں شرکت کے لیے بھارت آنے کی دعوت دی تھی مگر انھوں نے کوئی رسپانس نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ اداکارہ کے رویے نے ہمیں سخت مایوس کیا ہے۔