لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیرقائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکارنے حکومت اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن ضرب اور نیشنل ایکشن پلان کوفوری طور پر مکمل پایا تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ملک میں پھیلی تربیت گاہوں کو فوری طور پر ختم کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کو حقیقی امن کا گہوارہ بنایا جائے 25ویں سالانہ استحکام پاکستان کنونشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نیب کے ادارہ کو سیاست سے آزاد کیا جائے۔
تاکہ بڑے بڑے سیاستدا نوں کے کرپشن کے کیسز کو فوری طور پر میرٹ پر نمٹایا جا سکے اور عدالتوں سے ان کو سزائیں دلوائی جائیں، مزید اس میں فوج اور رینجرز کے افراد کو بھی شامل کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ملکی خزانے لوٹنے کی جرات نہ ہو، رینجرز جس طرح کراچی میں بھتہ خوروں ،چوروں ڈکیتوں اور کرپٹ مافیا کیخلاف کاروائی کر رہی ہے اسی طرح ملک بھر میں کرپٹ مافیا کیخلاف کارروائی عمل میں لائے ویب سائٹس پر فرقہ وارانہ زہریلا لڑیچر ابھی تک موجود ہے ،قانون ہونے کے باوجود ،نہ تو ان لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے او رنہ ہی ان ویب سائٹس کو بلاک کیا جارہا ہے۔
ہم حکومتی متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ویب سائٹس کو فوراًبند کیا جائے تاکہ فرقہ واریت کا خاتمہ ہو سکے متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہاکہ پاکستان میں ہندوئوں، سکھوں اور عیسائیوں کی عبادت گاہوں اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں حکومت تمام ترتوانائیوں کو بروئے کار لا رہی ہے مشائخ عظام کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ملکی استحکام کیلئے خدمات دینا لائق تحسین ہے علامہ مفتی عاشق حسین نے کہاکہ جادوٹونہ کرنے والے عاملوں پر مکمل پابندی لگائی جائے میڈیا پر ایسے گمراہ عاملوں کے اشتہارات کی اشاعت کی وجہ سے لوگوں کا ایک طبقہ ان کے جال میں پھنستا جارہا ہے۔
لوگوں کے عقیدے خراب کرنے اور بے دین ،گمراہ کرنے والے نام نہاد جعلی عاملوں کیخلاف انتظامیہ کاروائی کرے پیر خلیفہ صادق نقیبی نے کہاکہ کشمیر کمیٹی کی کارکردگی سے ہم قطعی مطمن نہیں ،اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔اس کمیٹی میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان ، بین المذاہب امن اتحا د پاکستان کی جانب سے دو سے تین نمائندگان شامل کئے جائیں ۔ تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف مثبت پیش رفت ہو سکے امن کمیٹیوں اوراتحاد بین المسلمین میں صدیقی لاثانی سرکار کی جانب سے دو سے تین نمائندگان رکھے جائیں۔
تاکہ لاکھوں لوگوں کی جماعت کی بھی نمائندگی ہو سکے کنونشن سے پیر سید شاہد حسین گردیزی، پیر سید توقیرحسین شاہ ،رمیش کمار جے پال ،بھیا رام انجم ، بھاگیہ رام ، پادری ایمرک جوزف، بشپ منظور عالم ، گرو کرشن لال بھیل اور دیگر علماء مشائخ عظام سمیت مذاہب عالم و مسالک کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔کنونشن کے لاکھوں شرکا ء سے عہد لیاگیا کہ انبیاء کرام ،ازواج مطہرات ،اہل بیت ،صحابہ کرام اور اولیا کرام کے گستاخین بے نمازی کرپٹ لوگوں کو نمائندگان منتخب کرتے ہوئے ہر گز ہرگز ووٹ نہیں دیں گے اور حکومت اس حوالے سے آرٹیکل 62/63پر سختی سے عمل درآمد کروائے۔ 0321-9424047