راول پنڈی (جیوڈیسک) آپریشن ضرب عضب میں فورسز دہشت گردوں پر غضب بن کر ٹوٹیں، دس روز کے دوران تین سو سینتیس دہشت گردوں کا صفایا ہو گیا۔ آپریشن ضرب عضب، دہشت گردوں کے لئے غضب ثابت ہو رہا ہے۔ دس دن میں تین سو سینتیس دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میرعلی میں کی گئی۔ جہاں جیٹ طیاروں کی بمباری سے ستائیس دہشت گرد ہلاک ہوئے، گیارہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔
خیبر ایجنسی میں بارہ خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، بیس دہشت گردوں کا بھی صفایا ہو گیا، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد تین سو سینتیس تک پہنچ گئی۔