دبئی (جیوڈیسک) دبئی سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ کے وزیر بلدیات سید اویس مظفر نے یہاں دبئی میں ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی اور دیگر صورتحال پر گفتگو کی اور سابق صدر کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر آصف زرداری نے وزیراعلی قائم علی شاہ اور اویس مظفر کے درمیان معاملات طے کرا دیے، بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اور وزیراعلی قائم علی کے درمیان بعض وزارتوں اور اختیارات کے استعمال پر کافی کشیدگی پائی جاتی تھی، ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران سابق وزیرداخلہ اور سابق صدر کے معتمد خاص رحمان ملک بھی موجود تھے۔