زرداری نے بھٹو خاندان کا سیاسی ورثہ تباہ کر دیا،خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ(جیودیسک)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سب سے بڑے مجرم صرف آصف علی زرداری ہیں ۔سیالکوٹ میں ذرائع سے خصوصی بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے راہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سب سے بڑے مجرم صرف آصف علی زرداری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھٹو خاندان نے جو اپنے خون سے داستان رقم کی تھی جو سیاسی ورثہ بنایا تھا وہ آصف علی زرداری نے چار پانچ سال میں تباہ برباد کر دیا ہے۔

خواجہ محمد آصف کاسیالکوٹ سے این اے 110سے قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-123سے منتخب ہونا دارصل ان کا وزیر اعلی بنایا جانے کا امکان تھا مگر انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں اور وزیر اعلی پنجاب صر ف میاں شہباز شریف ہی بنیں گے۔