ملتان (جیوڈیسک)وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بحران کے صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں لیکن زرداری صاحب کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ہم نے کئی انڈسٹریل سٹیٹ بنائی ہیں۔
ملتان انڈسٹریل سٹیٹ فیز ٹو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صنعت کاروں سے خطاب کے دوران میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پینسٹھ سال گزرنے کے باوجود ملک اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔نواز شریف کی حکومت میں ہی اندھیرے ختم ہو کو اجالوں میں تبدیل ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ واپڈا کو پانچ سو ارب روپے کا خسارہ ہے جس کے ذمے دار بھی آصف زرداری ہیں جنہوں نے لاہور میں کرپشن سے بلاول ہاوس بنالیا ہے لیکن گنے کی پھوک سے 25سو میگا واٹ بجلی بنانے کو تیار نہیں۔