لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آل شریف و زرداری ابو بچاؤ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کی گفتگو پر ردِعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خاندانی اور موروثی سیاست کے پیدا کردہ سپوتوں نے عوامی اور جمہوری روایات پر بھاشن دیا، وڈیرہ اور جاگیرداری کلچر میں پلنے والے بلاول کے منہ سے عوام کی بات مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چاہے ایڑھی چوٹی کا زور لگا لے، وزیراعظم کو مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، پاکستان ڈاکو موومنٹ کے آئیں بائیں شائیں کرنے سے حکومت کی کارکردگی چھپ نہیں سکتی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست میں اخلاقی اورپارلیمانی اقدار کا اعلیٰ معیار متعارف کرایا، وزیراعظم کی بہترین معاشی پالیسیوں کےباعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔