ہالا (جیوڈیسک) ہالا میں سروری جماعت کے اجلاس سے پہلے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین فہیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صدر کی حیثیت سے جس سے چاہوں مل سکتا ہوں۔
پرویز مشرف سے ہونے والی ملاقات معمول کی ملاقات تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی صورتحال کو عوام مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ سندھ میں کسی وزیر کو فیصلوں کا اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے والے بڑے بڑے لوگ زیرو ہوگئے اور اب بھی کوئی اسے چھوڑے گا تو زیرو ہو جائے گا۔ میں پیپلز پارٹی کو نہیں چھوڑ رہا۔