اسلام آباد (جیوڈیسک) لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا مرکز۔ آصف زرداری اور مولانا نے بیٹھک لگا لی۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس کے معاملے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر کو نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا اور انہیں وزیر اعظم سے ملاقات کا مشورہ دیا۔
دونوں کے درمیان ملاقات میں یہ اتفاق کیا گیا کہ سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ ملاقات کل رات ہوئی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔