سکھر (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لندن میں زیر علاج ہیں لیکن ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمیں سیاسی امور پر مشورہ دیتے رہتے ہیں۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ جلسوں میں بلاول بھٹو ذرداری تقریر کریں یا آصف ذرداری ایک ہی بات ہے ۔ عوام بلاول سے پیار کرتے ہیں اور ان کے لئے دھوپ میں بھی بیٹھے رہتے ہیں۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی ذرداری لندن میں علاج کی غرض سے گئے ہیں ان کی طبیعت ابھی تک سنبھلی نہیں ہے لیکن ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اورجلد ہی اپنے ملک واپس آجائیں گے ۔آصف ذرداری ویڈیو لنک کے ذریعے سیاست کے حوالے سے مشورے بھی دیتےہیں اور ان ہی کے مشوروں سے ہی جماعتی امور سرانجام دیتے ہیں ۔