زرداری نواز گٹھ جوڑ ایک دوسرے کی لوٹ مار کو تحفظ دینے کے مترادف ہے
Posted on February 6, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے میڈیا کوارڈینیٹر ساجد علی قریشی نے کہا ہے کہ زرداری نواز گٹھ جوڑ ایک دوسرے کی لوٹ مار کو تحفظ دینے کے مترادف ہے موجودہ حکمران عوامی میڈینٹ سے نہیں بلکہ جعلی مینڈینٹ سے برسر اقتدار آئے ہیں مہنگائی، بیروزگاری سے تنگ لوگوں کی خودکشیان حکمرانوں کے منہ پر شرمناک تماچہ کے مترادف ہے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے لوٹی گئی قومی دولت پائی پائی وصول کی جائے گی ن لیگ اور پی پی پی نے ہمیشی عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔
تحریک انصاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں چوہدری محمد زبیر کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ساجد علی قریشی نے کہا وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میںتحریک انصاف کی کامیابی کا ڈھنکا بجے گا پی ٹی آئی کے سنئیر نائب صدر چوہدر محمد زبیر نے کہا مذاکرات کا راستہ تحریک انصاف کے منشور میں سہر فہرست ہے جسکے لئے عمران خان پیش پیش رہیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com