زرداری اور نواز شریف الیکشنی دھاندلیوں کے شاہکار کنگ ہیں: ڈاکٹر احسان باری

Dr Ihsan Bari

Dr Ihsan Bari

ہارون آباد : اللہ اکبر تحریک پاکستان کے قائد ڈاکٹر احسان باری نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف تو الیکشنی دھاندلیوں کے شاہکار کنگ تھے ہی اب کے پی کے سینٹ انتخابات میں عمرانی پہلوانوں نے ان دونوں کو بھی شہ مات دے کر چا روں شانے چت کر دیا ہے انہوں نے دھاندلی کے نئے اور محیرالعقول طریقے ایجاد کرکے دھاندلیوں کے میدان میں اپنا جھنڈا سب سے بلند گاڑ ڈالا ہے۔ مرکزی حکمرانوں نے تو فاٹا سینٹ انتخابات کو گھر کی ملازم لونڈی سمجھ کر آخری وقت پکتی ہوئی الیکشنی ہنڈیا کو چوراہے میں توڑ ڈالا اور ایسا صدارتی حکم جاری کروا ڈالا جو کہ غیر اخلاقی ہی نہیں بلکہ منتخب افراد کے حقوق پر رات کے اندھیرے میں ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ،صدارتی آرڈیننس ناصرف غیر اخلاقی بلکہ غیر آئینی بھی ہے اسی لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فاٹا میں انتخابات مجبوراً عین وقت پر ملتوی کرنا پڑ گئے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایسے موجودہ اور سابق حکمراں ٹولوں کی سیاسی جماعتوں سے عوام جان چھڑوانا چاہتے ہیں تاکہ ملک جلد فلاحی مملکت بن کر ترقی پذیر ممالک کی صف میں جگہ پا سکے۔

چونکہ الیکشن کی آمد آمد ہے اگر یہی برسر پیکار اور ایک دوسرے کی جان کے دشمن بنے ہوئے گروہ کسی نا کسی طرح آئندہ کامیاب ہوگئے تو انکا اینٹ کتے کا ویر ختم نہیں ہوگا اور کارکنان اور معصوم عوام پھر آپس میں لڑ جھگڑ کر ”شہادتوں” کے رتبے پاتے رہیں گے ۔ میاں باری نے آخر میں کہا کہ ملکی سیاست کے اندوہناک گڑھوں سے باہر نکلنے کا اب کوئی راستہ نہیں بچا ماسوائے اس کے کہ اللہ اکبر تحریک ہی پورے عالم اسلام اور دنیا بھر کے مخیر مسلمانوں سے بغیر سودی قرض حسنہ حاصل کرکے سامراجی قرضے یکمشت اتارنے کا عزم رکھتی ہے اور امید قوی ہے کہ آئیندہ انتخابات بلدیاتی ہوئے یا عام ، پسے ہوئے طبقات کے افراد ، مزدور کسان، نوجوان، طلبہ ، صحافی، اللہ اکبر تحریک کے انتخابی نشان ”گائے” پر مہریں لگا کر موجودہ گھسے پٹے کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑوانے میں کامیاب ہو جائیں گے، تاکہ غربت، مہنگائی ، بے روزگاری، دھشت گردی، نا انصافی ، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور بند بوری لاشوں کے تحفے بھجوانے جیسے عفریت گہرے دفن ہو سکیں۔

Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0333–0345-6986900
Facebook.com/allahoakbartehreek۔Twitter.com/drmianhsanbari