کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعے کو بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پیر مظہرالحق نے ملاقات کی۔
مظہرالحق کے ترجمان کے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں دادو ضلع سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آصف علی زرداری نے ن لیگ سندھ کے رہنما اور سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بھی بات چیت کی۔
پیرمظہرالحق نے آصف زرداری کو سیاسی تدبر اور دانشمندانہ اقدام جبکہ خاص طور عدالت میں پیش ہونے پر انھیں مبارکباد پیش کی، پیر مظہرالحق نے انھیں بتایا کہ بشمول لیاقت جتوئی سمیت کوئی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگا ،ان پرہمیں کوئی بھی اعتراض نہیں۔