کمالیہ(جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد شہبازشریف نے کہاہے کہ زرداری صاحب نے پنجاب کے ساتھ ظلم کیا، پاکستان کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،پنجاب میں ہرجگہ اندھیرا کردیا گیا، 11 مئی کا سورج شیروں کا سورج ہوگا۔
کمالیہ میں سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا جلسے سے خطاب میں کہناتھاکہ زرداری صاحب نے صرف اپنی جیبیں بھریں،زرداری صاحب!اگرمالک کو منظورہوا تو 11 مئی کو آپ کا دیا بجھ جائے گا۔نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کا ووٹ بینک تقسیم کیا جارہا ہے۔
زرداری، خان صاحب اور پرویز الہی سب میٹروبس کو جنگلا بس کہتے ہیں۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے لیپ ٹاپ اسکیم پربھی تنقید کی، خان صاحب!بچوں کو لیپ ٹاپ نہ دیں تو کیا انہیں کلاشنکوف دیں ،عوام نوازشریف کو کامیاب کرائیں، 2سال میں ملک سے اندھیرے ختم کردوں گا۔
خان صاحب بتائیں اگرزرداری صاحب کا قصورنہیں تو اور کس کا ہے ،اگر اندھیرے ختم نہ کرسکا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔شہبازشریف نے اِس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی عمران خان کو صحت یاب کرے۔