لاہور (جیوڈیسک) پی پی چیئرمین لاہور میں بات چیت کرتے ہوئے چودھری نثار پر تنقید کی۔ کہتے ہیں وزیر داخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام رہے۔
آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا تاریخ کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ گفتگو کے دوران چچا کے حوالے سے سوال آیا تو پی پی چیئرمین نے کہا صحافی پھنسا دیتے ہیں اس لئے اب چچا پر بات نہیں ہو گی۔
نئے آرمی چیف سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا اگر وزیراعظم نے فیصلہ میرٹ پر کیا ہے تو فوج جیسے اہم ترین ادارے کے لئے بہتر ہو گا۔