اسلام آباد: (جیوڈیسک) ایوان صدر نے شہباز شریف کی جانب سے بیوروکریسی کے تبادلوں میں صدر آصف زرداری کی مداخلت کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں تقرریاں اور تبادلے نگران حکومت نے کیں۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبادلے نگران حکومت نے کیں، ایوان صدر کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ تقرریوں اور تبادلوں پر تحفظات ہیں تو اسے نگران حکومت کے سامنے رکھا جائے اور صدر مملکت پر الزامات سے گریز کیا جائے۔