اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پشتونوں اور بلوچوں کو اکٹھا کر کے دشمن کی سازش ناکام بنائیں گے، عمران خان کے کمیٹی بنانے کے اعلان پر بلوچستان کے پارٹی کارکنوں نے بنی گالہ میں 16 روز بعد دھرنا ختم کر دیا۔
عمران خان نے بلوچستان سے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پشتونوں اور بلوچوں کو اکٹھا کر کے بلوچستان توڑنے کی سازش ناکام بناؤں گا۔ عمران خان نے اتوار کو ہر حال میں سیہون شریف میں جلسے کا بھی اعلان کیا، کہتے ہیں آصف زرداری خوفزدہ ہو گئے، سٹیڈیم بند کرنے کی کوشش ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بلوچستان میں پارٹی معاملات طے کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی، کہتے ہیں پارٹی اور پاکستان کا درد رکھنے والے بلوچ عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔