زرداری کے سرے محل کی خریداری میں تاجروں اور دیگر افراد کی گہری دلچسپی

Surrey Palace

Surrey Palace

لندن (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زر داری کے لندن میں موجود شاندار سرے محل کی ممکنہ قیمت ایک کروڑ پائونڈز تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سرے محل کی خریداری میں تاجروں اور دیگر افراد نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زر داری کی جانب سے 1995ء میں لندن میں خریدا گیا سرے محل انتہائی خوبصورت ہے۔