زرداری ٹولے نے بدامنی بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرکے غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی ہے، چوہدری خورشید زمان

تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ زرداری ٹولے نے اپنی کرسی بچانے کے چکر میں قومی عزت و وقار کو دائو پرلگا کرملک میں بدامنی بیروزگاری اورلوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرکے غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی ہے ۔

اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ سوئس بنکوں میں لوٹ مارکی جمع کروائی دولت میں ملوث موجودہ حکومت نے جہاں ملک کے اندر بسنے والے سترہ کروڑ پاکستانیوں کو مہنگائی ، بے روزگاری ، بھوک و افلاس اور مایوسیوں کی اتھاہ گہرائیوں میں پہنچا دیا ہے۔

وہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی حکومت سے سخت مایوس ہوئے ہیں اور حکومت کی غیر موافق پالیسیوں اور عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری تو کجا ملک سے باہر رہنے والے پاکستانی بھی سرمایہ کاری نہیں کر رہے۔

پاکستان کے سترہ کروڑ عوام کو ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کی ا ہل قیادت کا ساتھ دے تاکہ دہشت گردی کے نام پر پاکستان پر مسلط کی گئی جنگ سے حکمت عملی سے نکلا جاسکے۔