زریں خان کی پہلی پنجابی فلم ’’جٹ جیمز بانڈ‘‘ 25 اپریل کوریلیز ہوگی

Zarin Khan

Zarin Khan

لاہور (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ زریں خان کی پہلی پنجابی فلم ’’جٹ جیمز بانڈ‘‘ 25 اپریل کو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہورہی ہے۔

فلم میں زرین خان نے گپی گروال کے مقابل ہیروئن کا کردار نبھایا ہے دیگر فنکاروں میں گرمیت ، وندو دارا سنگھ ، یشپال شرما، اوتار گل، شہباز خان ، مکیش رشی شامل ہیں۔

اس کے میوزک ڈائریکٹر مختار سہوتہ، جتیندر شاہ ، رائٹر جیس گریوال اور پروڈیوسر گردیپ ڈھلون ہیں۔ فلم میں راحت فتح علی خان کی آواز میں ایک گانا شامل کیا گیا ہے جو ان دنوں میوزک چارٹس میں پسند کیا جارہا ہے۔