اسلام آباد / لاہور (جیوڈیسک) ن لیگ نے وزیر مملکت زرتاج گل کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیر مملکت نے اپنی بہن کو نیکٹا میں تعینات کرنے کیلیے اثر و رسوخ استعمال کیا اور عہدے کا غلط استعمال کرکے حلف کی خلاف ورزی کی، زرتاج گل نے جھوٹ بولا کہ ان کی بہن میرٹ پر پورا اترتی ہیں جب کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
حنا پرویز بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ معافی سے جرم ختم نہیں ہوتا، عمران خان میرٹ پر تعیناتی کے نعرے لگاتے رہے، زرتاج گل کی نااہلی کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس بھی درخواست جمع کرا دی ہے۔