زیبسٹ نے تعلیم کے میدان میں اہم کردار ادا کیا، بختاور

Bakhtawar Bhutto Zardari

Bakhtawar Bhutto Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں طلبہ کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری بھی شریک ہیں،اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری نے مختصر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تقریب کے انعقاد پر سندھ اسمبلی کے اسپیکر کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

زیبسٹ کے وائس چانسلر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے تعلیم کے میدان میں اہم کردار ادا کیا۔ میری والدہ نے زیبسٹ کی بنیاد اپنے والد کی یاد میں رکھی ، زیبسٹ کے کیمپس پورے پاکستان میں ہیں۔