کراچی : پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے مرکزی رہنماء ذیشان بیگ شامی نے صفورہ چورنگی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس بہیمانہ کارروائی کے پس پردہ جمہوریت دشمن اور انتہا پسند ذہنیت ہے جس سے لوگوں کو اپنے عزم واتحاد کیساتھ روکنا ہو گا۔
اس طرح کے بزدلانہ اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے میں مخلص نہیں 2018 تک لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کا حکومتی دعویٰ لوگوں کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ اْس وقت تک حکومت کی آئینی مدت پوری ہو چکی ہو گی۔
اگر لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہی تو عوام حکومت کو اقتدار کی کرسی سے پہلے بھی اترنے پر مجبور کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صرف 100 میگا واٹ کے اضافے سے حکومت لوگوں کے غصے کو ٹھنڈا کرنے میں ناکام رہے گی کیونکہ یہ انکی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان کے برابر ہے۔