اٹک (خصوصی رپورٹ) انجمن طلبا اسلام کے رہنما شہیر سیالوی نے علاقائی نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب نوجوان با شعور ہو چُکے ہیں اور کرپٹ حکمرانوں سے اعلانِ بغاوت کرتے ہیں، عوام نے جن لوگوں کو مینڈیٹ دیا ہے وہ لوگوں کی اُمیدوں پر پورا نہیں اُترے۔
اٹک کے گاوں رنگلی میں وزیراعظم نے گیس پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس سے لوگوں کو اُمید تھی کہ علاقے کو گیس فراہم کی جائے گی لیکن اُس علاقے کے علاوہ باقی سارے صوبے میں گیس فراہم کی جا رہی ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔ اُنہوں نے وزیر اعظم سے مُطالبہ کیا کہ اٹک کے عوام کو اعتماد میں لیں ورنہ پورا ضلع سراپاِ احتجاج ہو گا۔ اس موقع پر عماد سیالوی ، زیشان محمود اور شہریار ملک بھی موجود تھے۔