لاہور (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو کیس میں اہم پیش رفت، پندرہ سالہ زین قتل کیس کی تفتیشی ٹیم سے فائل سی آئی اے کو منتقل کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق زین قتل کیس کی ذمہ داری ایس پی عمر ورک کے سپرد کی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے زین قتل کیس کی تحقیقات ایس پی مصطفیٰ اور انسپکٹر امتیاز شاہ کر رہے تھے مگر اچانک تفتیش ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے حوالے کر دی گئی۔
مقتول کے ماموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایس پی سی آئی اے عمر ورک سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد انصاف فراہم کریں ۔ ملزم مصطفیٰ کانجو کا ریمانڈ ہفتے کو ختم ہوگا جس کے بعد عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔